الیکٹرانک ووٹنگ مشیں چاہتا تھا تا کہ بلے بلے ہو، چیف الیکشن کمشنر

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بہت بڑا حامی ہوں،عام انتخابات کے لئے تیار ہیں،چیف الیکشن کمشنر کے لئے نامزدگی پرتحریک انصاف کی حکومت کا شکر گزار ہوں،تنقید کو ویلکم کرتے ہیں اور سیکھتے ہیں، سکندر سلطان راجہ

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کیلئے کسی سے درخواست نہیں کی تھی ۔ چیف الیکشن کمشنر کے لئے نامزدگی پر پی ٹی ائی حکومت کا شکر گزار ہوں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بہت بڑا حامی ہوں۔ خواہش تھی جلدی سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لے کر آؤں اور بلے بلے ہوجائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تیار ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کیلئے کسی سے درخواست نہیں کی تھی ۔ میری تعیناتی کا پتہ میڈیا سے چلا ۔ چیف الیکشن کمشنر کے لئے نامزدگی پر پی ٹی ائی حکومت کا شکر گزار ہوں۔چیف جسٹس سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ تعیناتی کے وقت میرا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے تھا ۔ شیخ رشید سے کہا تھا کہ ممبر پبلک سروس کمیشن لگادیں ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بہت بڑا حامی ہوں۔ خواہش تھی جلدی سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے آؤں اور بلے بلے ہوجائے ۔ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ممکن نہیں ۔ پنجاب میں الیکٹرانک ووٹنگ قانون کے باوجود آئینی اختیار استعمال کرینگے ۔ جو دفتر میں ملاقات کرنا چاہتا ہے دروازے کھلے ہیں ۔ تمام سیاسی لیڈران اہم ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ، کراچی اور آئندہ ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا پائلٹ ٹیسٹ کرینگے ۔ تنقید کو ویلکم کرتے ہیں اور سیکھتے ہیں ۔ آج الیکشن کمیشن کو بطور ادارہ اہم بنادیا ہے۔

Comments are closed.