ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے حادثہ : دو پولیس اور دو این ایچ اے کے افسران کو معطل

مولانااسعد محمود کا غفلت برتنے والے افسران کے خلاف ڈسپلنری انکوائری کا حکم

اسلام آباد : ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر حادثے کے معاملے پر وزیر مواصلات مولانااسعد محمود نے دو پولیس اور دو این ایچ اے کے افسران کو معطل کروادیا ۔ مولانااسعد محمود نے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف ڈسپلنری انکوائری کا حکم دے دیا۔

ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر حادثے کے معاملے پر وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود نے غفلت برتنے والے موٹروے پولیس کے ایس پی اور ڈی ایس پی کو معطل کروادیا ہے۔

سیکٹر کمانڈر ایس پی عتیق الرحمان اور بیٹ انچارج ڈی ایس پی قربان علی کو معطل کیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود نے جی ایم این ایچ اے شفاقت زبیر کو بھی معطل کردیا ہے۔ مولانا اسعد محمود نے پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آفتاب اللہ بابر کو بھی غفلت برتنے کے باعث معطل کیا ہے۔

مولانااسعد محمود نے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف ڈسپلنری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے پولیس اور این ایچ اے حکام کی غفلت کے باعث دو معصوم مسافر جان کی بازی ہار گئے۔

چند روز قبل ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر موٹرسائیکل سوار کے داخل ہونے سے ٹریفک حادثہ رونما ہوا تھا۔

Comments are closed.