حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو صوبے کا وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پرویز الہٰی کے مقابلے میں مضبوط امیدوار ہیں اور مسلم لیگ ن کی قیادت حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کے لیے مشاورت کر رہی ہے۔

 دوسری جانب، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آج منظور کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی جگہ ق لیگ کے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments are closed.