لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
حمزہ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی، حمزہ شہبازنے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نومبر میں برطانیہ کیلئے سفر کرتے وقت ایئرپورٹ پر پتہ چلا کہ نام بلیک لسٹ میں ہے، وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کیلئے خطوط لکھے مگر جواب نہیں ملا۔
وزارت داخلہ نے نیب میں بعض مقامات زیر انکوائری ہونے کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ میں ڈالا ہے، نیب کی تمام انکوائریوں میں باقاعدگی سے شامل تفتیش ہو رہا ہوں،نیب کی تمام انکوائریوں میں باقاعدگی سے شامل تفتیش ہو رہا ہوں، وزارت داخلہ کو بلاجواز کسی پاکستانی کی نقل و حرکت روکنے کا اختیار نہیں۔
حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے،،،درخواست میں وزارت داخلہ، پاسپورٹ امیگریشن حکام اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.