ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے آج ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مفتی قوی کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا ہے۔
مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟ اس پر حریم شاہ نے نجی چینل کو بتایاکہ مفتی قوی کو تھپڑ گندی اور نازیبا گفتگو کرنے پر مارا، انہوں نے ایسی گفتگو کی جو ناقابل برداشت تھی ۔مفتی قومی ان کے ساتھ کافی عرصے سے ’’نازیبا‘‘ اور ’’بے ہودہ‘‘ گفتگو کررہے تھے۔

حریم شاہ نے کہاکہ ہم نے مفتی قوی کی گفتگو ریکارڈ کی ہے جسے سننے کے بعدہر کوئی تسلیم کرے گا کہ انہوں تھپڑ بالکل ٹھیک مارا۔ ان کی گفتگو اتنی گھٹیا ہوچکی تھی کہ ان کا ان کی دوست کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں مفتی قوی کو تھپڑ مارنے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ اگر ایسے مردوں کو وقت پر سبق سکھا دیا جائے تو معاشرے سے ریپ کے واقعات ختم ہوجائیں۔
واقعہ مفتی قوی کا کہنا تھاکہ ہاں، حریم شاہ نے ان کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔ حریم شاہ اور انہیں ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کی شرکت کے لیے بلایا گیا تھا اور وہ کراچی کے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، جہاں حریم شاہ نے چائے پیتے ہوئے انہیں تھپڑ دے مارا۔
Comments are closed.