اسلام آباد : سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ میں اپنے کام میں مداخلت برداشت نہیں کرتا، مجھےکہا گیا فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں کو پکڑلو۔
نیب ہیڈکوارٹر میں اپنے الوداعی خطاب میں آفتاب سلطان نے کہا کہ نیب افسران سے کہتا ہوں کہ آئین کو مانیں، اداروں کی بات نہ سنیں، مجھےکہا گیا کہ فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، کہا گیا کہ فلاں شخص کو پکڑلو، اس کے پاس ایک پلاٹ ہے، اپنی اربوں روپے کی پراپرٹی باہر ہے اور ایک پلاٹ والے کو پکڑلوں؟
سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ نیب کو ایمانداری سے چلایا ہے، کسی کی مداخلت قبول نہیں کی، نیب افسران غیرقانونی اور غیرآئینی احکامات نہ مانیں، نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں ایک فیصد میں مسئلہ ہے۔ میں نہ کچھ لے کر آیا تھا، نہ ہی کچھ لےکر جا رہا ہوں، ملک کے دو صوبوں میں آئین کے مطابق انتخابات کرائیں اور آنے والی نئی حکومتوں کو تسلیم کریں۔
Comments are closed.