یہ نہیں کہا ڈنڈا پکڑ کر کا ماروں گا،دہشتگرد بنا دیا،جلد لانگ مارچ ہوگا، عمران خان
جب کال دوں گا تو چاروں طرف سے اسلام آباد کی طرف لوگ نکلیں گے، شہباز شریف کی چھوٹی سی حکومت دیکھے گی جب عوام کا سمندر آئے گا تو نہ شہباز شریف روک سکے گا، نہ زرداری اور نہ ڈیزل۔ میں سب کو تیار رہا ہوں، آخری کال دوں گا، امید ہے اس سے پہلے شفاف الیکشن کا اعلان کر دیا جائے گا،عدالت میں ثابت ہو گیا شہباز گل پر تشدد ہوا، قوم کے حقوق کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان
ہری پور: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عدالت میں بھی ثابت ہو گیا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہری پور میں جلسہ عام منعقد کیا گیا۔عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ شہبازگل امریکہ سے نوکری چھوڑ کر پاکستان آیا تو اس کو گرفتار کر لیا گیا۔شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عدالت میں بھی ثابت ہو گیا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت بھی ایسے فیصلے نہیں کرتا ہے کہ دوسروں کے لیے اپنوں کو قربان کردے۔اپنی قوم کے حقوق کے ساتھ کھڑا ہوں۔ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔چوروں سے ملک کو آزاد کرائیں گے۔مجھے نااہل کرنا چاہتے ہیں کریں، حقیقی آزادی کو اب کوئی روک نہیں سکتا۔ مجھ پر دہشتگردی کے مقدمے سے مجھے نہیں پاکستان کو نقصان ہوا۔ میں نے کہا تھا قانونی طور پر ان کےخلاف کارروائی کرینگے۔یہ نہیں کہا کہ ڈنڈا پکڑ کر ماروں گا۔پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں۔
عمران خان نے خطاب کے دوران لانگ مارچ کا بھی عندیہ دیا۔ جب کال دوں گا تو چاروں طرف سے اسلام آباد کی طرف لوگ نکلیں گے، شہباز شریف کی چھوٹی سی حکومت دیکھے گی جب عوام کا سمندر آئے گا تو نہ شہباز شریف روک سکے گا، نہ زرداری اور نہ ڈیزل۔ میں سب کو تیار رہا ہوں، آخری کال دوں گا، امید ہے اس سے پہلے شفاف الیکشن کا اعلان کر دیا جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ تنقید تعمیری ہونی چاہئے۔ شہباز شریف قطر جا کر بھیک مانگنے کے بجائے سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کرو، پیسے تمہیں کسے نے نہیں دینے۔سب کو پتہ ہے تم اور تمہارے بھائی سے بڑا لٹیرا کوئی نہیں ہے۔
Comments are closed.