راولپنڈی : راولپنڈی میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اورمنیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد تنویر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
ترجمان واسا کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نالہ لئی ،گوالمنڈی پل، لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، صادق آباد، مری روڈ پر واسا کی مشینری کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بارشوں کے پیش نظر نالئی کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر رہے ہیں، نالہ لئی میں کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹریل پھینکنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ میونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ انسپکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نالہ لئی میں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے،شہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی صفائی مون سون بارشوں سے پہلے مکمل کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بارش کے دوران فرائض انجام دینے والے واسا ملازمین کی بھی تعریف کی ۔۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاکہنا تھاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں سے متعلق پیشگوئی کے بعد واسا کا عملہ ہائی الرٹ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیارہے۔۔۔
Comments are closed.