جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، واسا راولپنڈی ہائی الرٹ

جڑواں شہروں میں علی الصبح موسلا دھار بارش کے پیش نظر واسا راولپنڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد تنویر شہر میں این ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو الرٹ کر دیا ہے۔

واسا راولپنڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد تنویر کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے ہیوی مشیبنری و عملہ مصروف عمل ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 60 ملی میٹر بارش سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ شمس آباد 60 ملی میٹر، چکلالہ میں 46 ملی میٹر، پی ایم ڈی 28 ملی میٹر، بوکڑہ 12 ملی میٹر،  گولڑہ  16 ملی میٹر اور سیدپو کے علاقے میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ کٹاریاں کے مقام 7.5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 6.5 فٹ ہے۔کمیٹی چوک انڈر پاس کی ڈرینز کی واسا نے پہلے ہی صفائی کر دی تھی۔ کمیٹی چوک انڈر پاس میں ٹریفک رواں دواں ہے۔

ایم ڈی واسا محمد تنویر کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے آپریشن کی ایم ڈی واسا خود نگرانی کر رہے ہیں۔ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔

Comments are closed.