اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد
اسلام آباد میں صبح 7 سے 10 اور شام 4 سے رات 7 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہو گی، ترجمان ٹریفک پولیس
اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں صبح 7 سے 10 اور شام 4 سے رات 7 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہو گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جے پی روڈ اور ایکسپریس وے پر تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں متاثر ہورہی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ہیوی گاڑیوں کےداخلے پر پابندی ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے لگائی گئی ہے۔
Comments are closed.