پاکستان کو مطلوب دہشتگرد عبدالوہاب لاڑک قندھارمیں ہلاک

 اسلام آباد: پاکستان کو مطلوب دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک عرف حکیم علی جان، عرف حکیم صالح، عرف خوشی محمد، عرف خانہ بدوش قندھار، افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔عبدالوہاب لاڑک کا تعلق لشکر جھنگوی عثمان سیف اللہ کُرد گروپ سے ہے اور پورے ملک، بالخصوص سندھ میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔

اگست 2020ء میں عبدالوہاب لاڑک لشکر جھنگوی کے دیگر ساتھیوں سمیت ٹی ٹی پی میں شامل ہوا، اس وقت وہ کالعدم ٹی ٹی پی سندھ کا امیر تھا اور سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب دہشت گروں کی لسٹ میں شامل تھا۔

 دہشت گرد عبدالوہاب نے 30 جنوری 2015ء امام بارگاہ شکارپور میں خودکش حملہ کروایا جس میں 53 معصوم افراد شہید اور 57 افراد زخمی ہوئے۔ آرمی ایوی ایشنز بیس،پی اےایف بیس سمنگلی بیس کوئٹہ میں حملہ کی پلاننگز کی جبکہ ا ہل تشیع کی ٹا ر گٹ کلنگز کاروائیوں میں ملو ث رہا۔ شمالی وزیرستان میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ ہلاک  دہشتگرد اس و قت کراچی میں خودکش حملے کروانے کی منظم منصوبہ بند ی کررہا تھا۔

Comments are closed.