اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند دوبارہ چوری

اولمپئن سمیع اللہ خان کی مجسمے سے ہاکی اور گیند دوبارہ چوری ہوگئی، ہاکی اور بال چوری ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ اور پولیس نے چوری کی تردید کردی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہاکی اور بال رات کو دوبارہ چوری ہوئی تھی لیکن انتظامیہ نے دوبارہ لگادی۔

پولیس کا کہناہے کہ چور نے ہاکی اور بال غائب کرنے کے بعد ویڈیو بنائی اور پھر خود ہی ہاکی اور بال مجسمے پر لگادی.پولیس کا کہنا ہےکہ مجسمے سے ہاکی اور بال غائب کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ مجسمے کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments are closed.