ہوشاب : سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دیسی ساختہ بم ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز کو خصوصی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے میں داخل کیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور تلسر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہوشاب اور تلسر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دیسی ساختہ بم ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز کو خصوصی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے میں داخل کیا گیا جبکہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنا تھا۔

Comments are closed.