اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہی میرے وزارت اعلی کے امیدوار تھے، آج بھی ہیں، کل بھی رہیں گے۔
چودھری شجاعت حسین نے ایک بار پھر واضح موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اداروں کے ساتھ 30 سے 40 سال سے تعلق رہا ہے، اداروں ہر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کرسکتا ہوں، ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے، چودھری شجاعت نے کہا کہ تنقید کرنا علیحدہ چیز ہے لیکن اداروں کے خلاف نازیبا زبان برداشت نہیں، ادارے ملک کی سالمیت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف شرمناک زبان کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محب وطن پاکستانی ایسی بات سنیں تو موقع پر اس کا منہ توڑ جواب دیں۔
Comments are closed.