بشری بی بی کو جیل میں ڈال کر میری تذلیل کرنا لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے دس سال تک جیل میں رکھنے کیلئے غداری کے قانون کا استعمال کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کے باہر ججمعت علما اسلام کا ڈرامہ صرف ایک مقصد کیلئے کیا جا رہا ہے،اس کا مقصد ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آئین کے مطابق فیصلہ نہ سنا دیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اب لندن کا مکمل منصوبہ سامنے آگیا ہے، منصوبہ یہ ہے کہ بشری بی بی کو جیل میں ڈال کر میری تذلیل کی جائے۔مجھے دس سال تک جیل میں رکھنے کیلئے غداری کے قانون کا استعمال کیا جائے گا۔اس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کیخلاف مکمل کریک ڈاون کیا جائے گا۔
چیئرمین پی تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جان بوجھ کر نہ صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عام شہریوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، انٹرنیٹ آج پھر معطل کر دیں گے ، جزوی طور پر کھلے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی لگا دیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر ججمعت علما اسلام کا ڈرامہ صرف ایک مقصد کیلئے کیا جا رہا ہے،اس کا مقصد ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آئین کے مطابق فیصلہ نہ دیں۔مسلم لیگ ن کے غنڈوں نے 1997 میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا

عمران خان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عوام کیلئے میرا پیغام ہے اپنے خون کے آخری قطرے تک حقیقی آزادی کیلئے لڑتا رہوں گا۔چادر اور چاردیوی کے تقدس کو بھی کبھی اس طرح پامال نہیں کیا گیا۔لوگوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔میرے لیے موت ان بدمعاشوں کا غلام بننے سے بہتر ہے۔اگر ہم خوف کے بت کے آگے اگر جھکے تو آنے والی نسلوں کیلئے صرف ذلت ، بے عزتی ہوگی۔

Comments are closed.