اوورسیز پاکستانیوں کی غیرسیاسی، فلاحی تنظیم آئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ موومنٹ نے ملک سے غربت اور مہنگائی میں کمی بیڑہ اٹھا لیا، ملک بھر میں عوام کو سستا آٹا فراہمی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا اسلام آباد میں آغاز کر دیا گیا۔
پاکستانی عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ انتہائی کم قیمت پر فراہم کرنے کا عزم لیے آئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ موومنٹ نے اسلام آباد سے اپنے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا، جس کے تحت غریب عوام کو 80 روپے کلو کے بجائے صرف 20 روپے فی کلو گرام دستیاب ہوگا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ مومنٹ کے چئیرمین پاکستانی نزاد کینیڈین سید احمد علی نے کہا کہ اپنی پوری زندگی بیرون ملک گزاری لیکن دل ھمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا رہا اسی وجہ سے ھمیشہ پریشان رھتا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھتی جار ہی ہے غریب بھوک اور افلاس کی وجہ سے اپنے خاندان کے ساتھ اجتماعی خودکشیاں کرنے پر مجبورہوچکا ہے، ایسی صورتحال دیکھ کر ھمارا دل دکھتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال کو سامنےرکھتے ہوئے عہد کیا کہ پاکستان میں روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں جب تک کم یا پھر آج سے بیس سال پہلے والی قیمتوں پر نہیں لائی جاتیں تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا وقت کےساتھ اور مشاورت کے بعد ایک پلان تیارکیا جس سے مہنگائی کم کرنے می مدد ملے گی اس پلان کے تحت مہنگائی کم کرنے کے لئے پہلے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے علائقے فراش ٹائون میں غریب لوگوں کو آٹا فراھم کرنا شروع کردیا ہے۔
سید احمد علی نے کہا کہ ہفتے میں تین دن آٹا 20 روپے فی کلو کے حساب سے فراھم کیا جائےگا، دوسرے مرحلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں بہترین قسم کا آٹا فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کریں گے، آئی ایم پاکستان موومنٹ کے پاس ایک منصوبہ ہے جس کے تحت پاکستان سے مہنگائی کم کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر تنظیم کے پاکستان میں صدر محسن خان عباسی، نائب صدر نوابزادہ محسن علی خان سمیت تنظیم کے دیگر عھدیداران موجود تھے۔ 20 روپے آٹا خریدنے والے لوگوں نے آئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ موومنٹ اور ان کے چئیرمین کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.