میں اور مونس عمران خان کے ساتھ دیوار کیطرح کھڑے ہیں، پرویزالہٰی

لاہور : سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ میں اور مونس عمران خان کے ساتھ دیوار کیطرح کھڑے ہیں۔
تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اقتدار کوئی انسان نہیں دیتا، اللہ جس کو مناسب سمجھتا ہے اس کوعزت دیتا ہے، میں وجاہت کے خلاف نہیں انھوں نے اپنے حالات کو دیکھ کر فیصلہ کیا، گھر والوں کو بھی یہی سمجھا رہا ہوں کہ وجاہت کے فیصلے پر رنج کی ضرورت نہیں۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ مونس اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم عمران خان کے بیانیہ کو بھی سپورٹ کرتے ہیں، فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، غلط فہمیاں علیحدہ چیز ہے، ہمیشہ کوشش رہی کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہم سے جو وعدہ کیے پورے کیے، اب ہمارا فرض ہے کہ ہم مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیں۔
قبل ازیں لندن میں موجود مونس الہیٰ نے بھی گفتگو میں کہا تھا کہ میں چوہدری وجاہت حسین سے رابطے میں نہیں، پرویزالہٰی اور میں تحریک انصاف کا حصہ ہیں، پرویز الہٰی اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments are closed.