وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر فل کورٹ بینچ نہیں بنتا تو پاکستان میں آئینی بحران پیدا ہوسکتاہے۔مجھے خدشہ ہے کہ ملک میں مارشل لا لگ سکتاہے۔پاکستان کو ایک بار پھر آمریت کی دلدل میں پھینکاجارہاہے۔اب بھی وقت ہے کہ ہم ہوش کے ناخن لیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی نے سراٹھایاہے۔پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ایک نااہل شخص کی وجہ سے پاکستان کو ایک بارپھردہشتگردی کا سامناہے۔ہماری بہادر افواج بے جگری سےدہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔دہشتگردی کوشکست دینے کےلیے جانوں کا نذرانہ دے رہےہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف غیرسیاسی لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی نے73کے آئین کی بنیاد رکھی۔ہماری عدلیہ کو سوچنا چاہئے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟۔عدالت انصاف فراہم کرنےوالا ادارہ ہے۔انتخابات کے معاملے میں جو کچھ ہورہاہے وہ قوم کے سامنے ہے۔ملک کے موجودہ مسائل کا حل آئین و قانون کی عملداری میں ہے۔سینئر ججز کی طرف سے عدلیہ پر تنقید ہورہی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملیر میں عمران خان کو شکست دی۔ملتان میں شاہ محمود قریشی کو بری طرح شکست ہوئی۔کراچی میں پہلے میئر بنتے رہے اس وقت ہمارے اداروں کو خیال کیوں نہیں آیا؟۔اب پیپلزپارٹی کراچی میں اپنا میئر بنانے جارہی ہے تو اداروں کو اعتراض ہورہاہے۔ہم ہر وقت الیکشن کے لیے تیارہیں۔ہمارے اتحادیوں کے الیکشن پر اعتراض میں وزن ہے۔
Comments are closed.