اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فیصلہ کر لیا اب لڑوں گا، یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔ غلام نہیں رہ سکتا، مجھے آزادی کی قدر ہے۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو گرفتار نہیں،اغوا کیا گیا،اس نے کوئی قانون توڑا تھا تو اسے جیل میں ڈالتے، شہباز گل کے ڈرائیور کو مارا گیا ،گاڑی کے بھی شیشے توڑے گئے۔
عمران خان نے کہا کہ گرفتار ہونا چھوٹی چیز ہے یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے،25 مئی کوظلم کرنےوالوں کاحساب ہوگا، اس دن چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرہ میں ایسا ہو گا تو پھرجنگل کا قانون بن جائے گا، ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہوں، اگر جان بھی دینی پڑی تو تیار ہوں۔
Comments are closed.