کسی سے ذاتی لڑائی نہیں قوم کے مستقبل کیلئے کھڑا ہوں،عمران خان
سب نے حقیقی آزادی کی تحریک کوجہاد سمجھ کر حصہ لینا ہو گا، اس وقت ملک پر چوروں کا تسلط ہے جو 30 سال سے لوٹ مار کر رہے ہیں، کرپٹ ٹولے نےماضی میں این آر او لیکر اپنی چوریاں معاف کرائیں،جب ہم حکومت میں آئے تو آدھا پیسہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیا،یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگر اب مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، عمران خان
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی سے ذاتی لڑائی نہیں قوم کے مستقبل کیلئے کھڑا ہوں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ قوم کو اپنے مستقبل کیلئے نکلنا ہو گا،کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کیلئےکال دے سکتا ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سب نے حقیقی آزادی کی تحریک کوجہاد سمجھ کر حصہ لینا ہو گا، اس وقت ملک پر چوروں کا تسلط ہے جو 30 سال سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نےماضی میں این آر او لیکر اپنی چوریاں معاف کرائیں،جب ہم حکومت میں آئے تو آدھا پیسہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیا،یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگر اب مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکمرانوں کو عام آدمی کی فکر نہیں،یہ اپنی چوری چھپانے آئے ہیں، نیب پر اپنا آدمی بٹھا دیا تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں، چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے،اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے، تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز نے مطلوبہ کردار ادا کرنا ہے۔
Comments are closed.