اسلام آباد : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنی ہی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پھٹ پڑے۔
اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں ہماری جماعت نے میرے خلاف سازش کی، میں یہ برملا کہہ رہا ہوں اور عمران خان کو بھی کہا ہے۔ آج پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑا،تمہیں فرق پڑا،ملتان اورجنوبی پنجاب کو فرق پڑا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں نے کہا مت لڑاؤ زین کو، وائس چئیرمین کا بیٹا ہے ہار گیا تو بڑی بےعزتی ہوگی۔ میں نے کہا کچھ جنگیں لڑی جاتی ہے جیتنے کیلئے نہیں۔
Comments are closed.