آج گجرانوالہ جلسے میں اگلے مرحلے کا اعلان کروں گا، عمران خان

امپورٹڈ حکومت عوامی ردعمل سے خوف زدہ ہے اور پوری قوم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج گجرانوالہ جلسے میں اگلے مرحلے کا اعلان کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حقیقی آزادی کی موجودہ تحریک میں آج گوجرانوالہ میں آخری جلسہ ہوگا اور جلسے میں اگلے مرحلے کا اعلان کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوامی ردعمل سے خوف زدہ ہے اور پوری قوم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مائنس ون فارمولا کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Comments are closed.