عمران خان کو بلوچستان مچھ جیل کی مرچی وارڈمیں رکھوں گا، رانا ثنا اللہ
کابینہ اگرمیری بات پرتوجہ دے دیتی توعمران خان کوگرفتارکرلیاجاتا،رینجرز،ایف سی اوراسلام آباد پولیس کےجوان عمران خان کو گرفتارکریں گے،عمران خان میرےہاتھ چڑھ گی اتو معاف نہیں کروں گا،یہ جلدہی اپنےانجام کوپہنچ جائیں گے، عمران خان جھوٹ بول رہاہےکہ نیب میرے ہاتھ میں نہیں تھا،ارشد شریف کیس میں ہم ہرقسم کی انکوائری کمیشن کی تشکیل کیلئے تیار ہیں،انٹرویو
اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی پوری قوم کےساتھ ہے۔ عمران خان ریاست کےساتھ لڑرہاہے۔عمران خان جھوٹ کی بنیاد پرسب کررہاتھا۔ میرےخلاف جھوٹےکیسزبنوائے۔اب عمران خان جھوٹ بول رہاہےکہ نیب میرےہاتھ میں نہیں تھا۔
وزیرداخلہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کومیں بلوچستان کی مچھ جیل کی مرچی وارڈمیں رکھوں گا۔کابینہ اگرمیری بات پرتوجہ دے دیتی توعمران خان کوگرفتارکرلیاجاتا۔اخترمینگل نےوعدہ لیاہےکہ عمران خان کومرچی وارڈمیں رکھنا۔رینجرز،ایف سی اوراسلام آباد پولیس کےجوان عمران خان کوگرفتارکریں گے۔عمران خان میرےہاتھ چڑھ گیاتومعاف نہیں کروں گا۔یہ جلدہی اپنےانجام کوپہنچ جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اعظم سواتی اب کہہ رہےکہ ان پرتشددہواہے۔ارشد شریف کی والدہ قابل احترام ہیں،ان کی تسلی اہمیت کی حامل ہیں۔ارشدشریف کی فیملی جس کابھی کہیں گےان کوکمیشن میں شامل کرنےکوتیارہیں۔حاضرسروس ججزاگراجازت دےدیں تواس کیلئےبھی تیارہیں۔ہم ہرقسم کی انکوائری کمیشن کی تشکیل کیلئے تیار ہیں ۔انکوائری کمیشن کاکام فیکٹ فائنڈنگ کاہی ہے۔جوبھی کمیشن کی سفارشات ہونگی اسےپوری قوم کےسامنےرکھاجائےگا۔
Comments are closed.