عمران خان کہیں گے تو اسمبلی توڑنے میں آدھا منٹ بھی نہیں لگائوں گا، پرویزالہٰی

پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے،استعفے دیئے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی، ویڈیو پیغام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔استعفے دیئے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

چوہدری پرویزالہٰی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، عمران خان اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ادھے منٹ کی دیر نہیں ہو گی۔راولپنڈی جلسے کے بعد عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے۔عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل اختیارکر جائے گا، ن لیگ والے جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے ہیں۔ الیکشن میں ان کے ساتھ وہ ہوگا جو ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔اس ملک میں ایسے کام ہوں گے جس سے عام آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہوگا۔

Comments are closed.