عمران خان کے خلاف عدم اعتماد نہ لائی تو فلاں آجائے گا فلاں بیٹھ جائے گا، میاں جاوید لطیف

بتائیں تین ماہ میں عوام کے دکھوں کا کیا مداوا کیا، تین ماہ پہلے عوام کہہ رہے تھے کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا نہیں ہو گا، آج یہ بات ن لیگ کے متعلق کہی جا رہی ہے، میاں جاوید لطیف

وفاقی وزیر جاوید لطیف پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں شکست پر اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے۔
لاہور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ جیت گیا، حکومت ہار گئی، اب نظریہ ضرورت کو دفن کرنا پڑے گا۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ بتائیں تین ماہ میں عوام کے دکھوں کا کیا مداوا کیا، تین ماہ پہلے عوام کہہ رہے تھے کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا نہیں ہو گا، آج یہ بات ن لیگ کے متعلق کہی جا رہی ہے۔ اداروں کے لوگ جماعتوں کو چلائیں گے تو ایسا ہی ردعمل آئے گا۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اکثریت ہے، صبح استعفیٰ دیں، ہم الیکشن میں جانے کیلئے تیار ہیں۔منصفانہ انتخابات ہی ملکی ترقی کا ضامن ہو سکتے ہیں، کل جو کچھ ہوا کچھ دن بعد بتاؤں گا، لوگ پوچھتے تھے کہ بشریٰ بی بی اور فرح خان کے معاملے پر کیا کیا؟ عوام نے ستر سال کی غلطیوں کو بیل آؤٹ کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا تھا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد نہ لائی تو فلاں آجائے گا فلاں بیٹھ جائے گا،

Comments are closed.