20 دسمبر تک کچھ نہ ہوا تو 21 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل، فواد چودھری
20 مارچ سے پہلے عام انتخابات ہوں گے، فواد چودھری کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ 20 دسمبر تک کچھ نہیں ہوا تو 21 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات ہوں ،صدر عارف علوی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی 2 ملاقاتیں ہوئیں ،اسحاق ڈار نے کہا ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف سے مشاورت کر کے صدر مملکت کو آگاہ کرینگے تاہم انہوں نے ابھی تک صدر کو کچھ نہیں بتایا، ہم انتظار کر رہے ہیں۔
Comments are closed.