اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ ہم دونوں رہیں اگر وہ کہہ رہے ہیں تو یہی کہوں گا کہ وہ نہیں رہیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک جماعت کا وجود رہے گا۔جس پر عمران خان نے کہا کہ خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگررانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں تو یہی کہوں گا کہ ’’وہ‘‘ نہیں رہیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ سیاستدانوں کے لیے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں، مذاکرات ہو سکتے ہیں لیکن ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ حکومت الیکشن کرائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے رہے ہوں ان کو لیول پلینگ فیلڈ کا کیا پتہ ہوگا۔
Comments are closed.