20 دسمبر تک انتخابات کا فارمولا نہ بنا تو اسمبلیاں تحلیل کریں گے،فواد چودھری
پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں، فواد چودھری کا ٹویٹ
جہلم : پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے پی ڈی ایم کو انتخابات کا فارمولا بنانے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔
سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اگر پی ڈی ایم 20 دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں20مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگا۔
امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئ پتہ نہیں صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اھلیت ان حکمرانوں میں نہیں ، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں،(جاری)
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 11, 2022
فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہےکوئی پتہ نہیں صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک چلانا ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں۔ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔
Comments are closed.