پانچ ووٹ اِدھر اُدھر ہوگئے تو پرویزالہٰی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے، رانا ثنا اللہ
پارٹی اجازت دے تو پرویزالہٰی کو آسانی سے وزیراعلیٰ نہیں بننے دیں گے،عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے چوردوازے سے ملاقات کی کوشش کی،ملاقات نہ ہوئی تو پروپیگنڈہ شروع کردیا،اداروں کے خلاف گھٹیا گفتگو کی جا رہی ہے،ہم اس حوالے سے بھرپورجواب دیں گے، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی اجازت دے تو پرویزالہٰی کو آسانی سے وزیراعلیٰ نہیں بننے دیں گے۔الیکشن والے دن پانچ لوگ ادھر ادھر ہوگئے تو پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایک شخص جیت کربھی کہہ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے چوردوازے سے ملاقات کی کوشش کی۔ملاقات نہ ہوئی تو پروپیگنڈہ شروع کردیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھونس، بلیک میلنگ کرکے اپنی بات نہیں منوا سکتے۔ اداروں کے خلاف گھٹیا گفتگو کی جا رہی ہے۔ ہم اس حوالے سے بھرپورجواب دیں گے۔ چیف الیکشن کمشنراوران کے تمام ممبران پر پوری قوم کو اعتماد اوران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم توہارنے کے باوجود الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ تو جیت کر بھی کہہ رہا ہے دھاندلی ہوئی ہے۔
رانا ثنا نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہوا ہے۔اس لیے ایسی گفتگو کر رہا ہے۔آج اس نے بے معنی اورآوارہ قسم کی گفتگوکی گئی۔یہ آدمی ہروقت اداروں کے خلاف الزام لگاتا ہے۔اداروں کواس کی بلیک میلنگ میں نہیں آنا چاہیے۔یہ تاریخ کا پہلا الیکشن ہے۔جس میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ہم اس کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ادارے جھوٹے بدمعاش کے چکروں میں نہ آئیں۔جب اس کوسختی سے ہینڈل کیا گیا تو پھر ڈی چوک سے ہی تقریر کر کے چلا گیا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آج سے 15 دن پہلے ایک خاتون کے خلاف ہم نے شواہد پیش کیے تھے۔القادرٹرسٹ کی زمین پر50ارب کی رشوت وصول کی گئی۔آپ کوتویہ بھی نہیں پتہ آپ کے کتنے بچے کہاں ہیں۔جو بھی اتحادی جماعتیں فیصلہ کریں گی وہی فیصلہ ہو گا۔بعض دوستوں کی رائے تھی بدبخت۔پاگل شخص کو بھی مبارکباد دی جائے۔جس طرح آج گفتگوکی گئی اس کے بعد مناسب نہیں سمجھا۔
Comments are closed.