اعتماد کا ووٹ نہ لیا گیا تو گورنر نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے سے متعلق موقف غلط ہے۔ ان کی یہ بات آئین کیخلاف ہے، رانا ثناء اللہ کی گورنر ہاوس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو
لاہور : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویزالہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کردیں گے۔ گورنر نئے وزیر اعلی کے انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گورنر ہاوس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے سے متعلق موقف غلط ہے۔ ان کی یہ بات آئین کیخلاف ہے۔گورنر اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے۔اگر چار بجے اجلاس نا ہوا اور وزیر اعلی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نا لیا تو گورنر پنجاب وزیر اعلیٰ ہاوس سیل کر دیں گے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اجلاس نا بھی ہو تو وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔اگر پرویز الہی کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو پھر گورنر نئے وزیر اعلی کے انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں۔ چودھری پرویز الہیٰ دوہائی دے رہیں کہ نناوے فیصد لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں تو پھر تحریک نہیں آتی تو کیا ہوتا؟پرویز الہی خود کہتے ہیں اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔ انہیں اپنے لوگوں سے اسمبلی نہ توڑنے کا وعدہ کرنا چاہیے۔ نوے فی صد ارکان اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے تو پرویزالہیٰ کیوں توڑ رہے ہیں۔ ایک پاگل آدمی اور احمق انسان تحریک انصاف اور پنجاب کو حادثے سے دوچار کر رہا ہے۔قوم اور اداروں میں اتفاق ہے اس پاگل آدمی کو روکا جائے۔ ہم پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں سے مکمل رابطے میں ہیں۔
Comments are closed.