مذاکرات ہوں تو الیکشن کی قبل ازوقت تاریخ پرمتفق ہوسکتے ہیں،رانا ثنا اللہ

عمران خان پرامن احتجاج کرنا چاہیں تو ہمیں حق نہیں کہ انہیں روکیں،اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کرینگے تو ہم ان کو طاقت سے روکیں گے،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ٹویٹر سپیس پر گفتگو

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پرامن احتجاج کرنا چاہیں تو ہمیں حق نہیں کہ انہیں روکیں،اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کرینگے تو ہم ان کو طاقت سے روکیں گے۔ٹویٹر سپیس پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی مذاکرات ہوں تو کسی بھی بات پر متفق ہو سکتے ہیں، الیکشن کی پہلے تاریخ پر بھی متفق ہو سکتے ہیں، ملاقات کیلئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ کہہ رہا ہے کہ پہلے الیکشن کی تاریخ دے دیں، جب پہلے تاریخ دے دی تو پھر مذاکرات کس بات کی؟جھوٹ تواتر سے یکطرفہ بولا جائےتو وہ سچ لگنے لگتا ہے، جب بھی یہ کوئی بات کرے گا ،جھوٹ بولے گا ہم اس پر رد عمل دینگے، پھر لوگ اسی پر فیصلہ کریں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب آپ حکومت میں ہوتے ہیں تو کچھ چیزیں آپ کی ذمہ پڑتی ہیں، آپ کو لوگوں کی ناراضگی فیس کرنے پڑتی ہے ،یہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہورہے تھے ، اب ہم ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ان کا کوئی بیانیہ کوئی نظریہ نہیں ہے ،ہم نے اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے ،ہم نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھانے ہیں، الیکشن کی تاریخ دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔یہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے ،عمران خان لانگ مارچ میں اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، حکومت جمہوریت کا فروغ چاہتی ہے

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کےلانگ مارچ میں10سے 12 ہزار کے قریب لوگ ہیں، ماضی میں جب میاں نواز شریف نکلے تھے تو اس وقت ان کے ساتھ ایک جم غفیر تھا۔

Comments are closed.