اسلام آباد: سابق وزیراعظم سینیٹرسید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں نیب زادہ نہیں، نیب زدہ ہوں، ملک ہو گا تو ہم حکومت کریں گے، ہم مشکل فیصلے کر رہے ہیں، ڈالر نیچے آئے گا۔
سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دورمیں پانچ بجٹ پیش کیے، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری تیاری نہیں تھی تو نہیں آنا چاہیے تھا جب کہ انہوں نے تین سالوں میں تین وزرائے خزانہ تبدیل کیے۔ عمران خان کنٹینر سے گرے تو ان سے ملنے گیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت عوام پریشان ضرور ہوں گے تاہم انہوں نے کہا کہ ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں، ڈالر نیچے آئے گا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے ملک کے لیے غیر مقبول فیصلے کیے ہیں، ملک ہوگا تو ہم حکومت کریں گے، میں نیب زادہ نہیں نیب زدہ ہوں۔ کورونا اور یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا کو مشکل حالات کا سامنا ہے، ہم نے اپنے دور میں فوڈ اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ پی پی اور ن لیگ نے زیادہ قرضے لیے ہیں حالانکہ گزشتہ تین سالوں میں پاکستان کا قرضہ 20 ہزار ارب تک بڑھا ہے۔
Comments are closed.