دوبارہ حکومت ملی تو بہتر تیاری کے ساتھ آئینگے،بڑے فیصلے کرونگا، عمران خان

اپوزیشن نےپہلے روز سے حکومت گرانے کی کوشش شروع کردی،ملک اس وقت نہیں بہتر ہوسکتا،جب تک سیاسی صورتحال بہتر نہ ہو، عمران خان

اسلام آباد میں معاشی بحران سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے مجھے اسمبلی میں تقریر کرنے کا موقع نہیں دیا۔اپوزیشن این آر او مانگنے کے لیے بلیک میل کرتی رہی۔اپوزیشن ہرروز ڈراتی اور دھرنوں کی دھمکیاں ملتی تھیں۔اپوزیشن کو کہا تم دھرنا دو۔کھانا میں فراہم کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کے دوران شہبازشریف ملک سے فرار ہوگیا۔ اپوزیشن نے کہاکہ ملک میں لاک ڈائون لگادیں۔ورنہ حالات خراب ہوجائیں گے۔رات لوگوں نے دیکھ لیا فارن فنڈنگ کیسے ہوتی ہے۔تین گھنٹوں کے دوران 5ارب روپے جمع کرکے دکھائے۔اوورسیز پاکستانیوں نے ہمارے دور میں تاریخی رقم بھیجی۔اب جو حکومت میں آئے گا۔اس کو بہت سے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکومت میں آنےسے پہلے اب بہتر تیاری کرنا پڑے گی۔دوبارہ حکومت ملی تو بڑے فیصلے کروں گا۔

دوسری جانب عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ملاقات کی اور کامیاب ترین ٹیلی تھون پر عمران خان کو مبارکباد دی۔سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی امداد میں وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔

Comments are closed.