اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کچہری میں غیرقانونی وکلاء چیمبرز اورفٹ بال گراونڈ سے تمام غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم دےدیا۔ عدالت نے کہاہے کہ فٹ بال گراؤنڈ سے وکلاء چیمبر زگرا کے 23 مارچ کو فٹ بال میچ کرایاجائے اور برصغیر کے عظیم وکیل اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیاجائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بنچ نے ایف ایٹ کی رہائشی شہناز بٹ کی تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔۔عدالت نے سرکاری زمین پرقائم وکلاء چیمبرز غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہاکہ آرڈیننس 1960ء کے تحت کھیلنے کی جگہ یا فلاحی کاموں کیلئے مختص اراضی کی الاٹمنٹ خلاف قانون ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی اجازت قواعدوضوابط کے خلاف ہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ کچہری میں واقع فٹ بال گراؤنڈ سے وکلاء چیمبر زگرا کے 23 مارچ کو فٹ بال میچ کرایاجائے اور برصغیر کے عظیم وکیل اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیاجائے۔ عدالت کایہ بھی کہنا تھا کہ 23مارچ تک گراؤنڈ خالی کرانا حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت مارچ 2022 تک ضلعی عدالتوں کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ کمپلیکس تعمیر کرے ۔ اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز پیشرفت رپورٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو دیں گی ۔
Comments are closed.