اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے خلاف ایک اور درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا کے نئے رولز کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار امبر شمسی کی جانب سے اسامہ خاور گھمن عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی جانب سے 13 رولز اور پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی سیکشن 37 ون کو چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی اے کو غیر قانونی طور پر مختلف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر پابندی لگانے سے روکا جائے۔سوشل میڈیا رولزکے خلاف مرکزی درخواستیں 25 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔
عدالت نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف نئی درخواست پر بھی پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے جب کہ اس درخواست کو بھی پہلے سے دائر درخواستوں کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے
Comments are closed.