راولپنڈی: بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد کو شہید جب کہ 2 کو زخمی کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے گرم چشمہ، تتہ پانی، جنڈروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار عبدالرب اورنائیک خرم شامل ہے جب کہ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی فوج کی کارروائی سے بھارتی چوکیوں اور بھارتی فوجی دستوں کونقصان پہنچا۔
Comments are closed.