بھاری بجلی بل، حکومت کا  400 یونٹ تک بجلی استعمال پرسبسڈی دینے پر غور

 اسلام آباد:بجلی بلوں میں عوام کے لیے ریلیف، و زارت خزانہ نے پلان آئی ایم ایف کوپیش کردیا۔ بلوں کی قسطوں میں ادائیگی کیساتھ صارفین کو ٹارگیٹیڈ سبسڈی دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بجلی بلوں پر عائد ٹیکسز میں کمی کیلئے ریلیف پر آئی ایم ایف رضامند نہیں ہوگا تاہم بلوں کی قسطوں میں وصولی کی جا سکتی ہے ۔آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی تو شہریوں کودو ماہ کیلئے ریلیف دیا جا سکتا ہے ۔ وزارت خزانہ صارفین سے اگست اور ستمبر کے بل اقساط میں لینے کیلئے تحریری گارنٹی بھی دے گی ۔

دوسری جانب حکومت نے بجلی صارفین کو ٹارگیٹیڈ سبسڈی دینے کی بھی تجویز دی ہے ۔آئی ایم ایف سے منظوری کی صورت میں 400یونٹ والے صارفین کو سبسڈی دی جاسکتی ہے ،حکومت کےپاس سبسڈی کی مد میں اس وقت 250 ارب روپے موجود ہیں۔نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترنے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے ۔

Comments are closed.