آئی ایم ایف نے پاکستان کو پٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس مہنگی کرنے پر مجبور کردیا
آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ڈیزل پر لیوی مزید 10 روپے لٹر بڑھانے کا خدشہ ہے۔ ڈیزل پر سیلز ٹیکس بھی صفر سے بڑھائے جانے کا امکان ہے۔چار روزہ تکینکی مذاکرات میں بجٹ خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے بھی بات چیت ہوگی،چار روزہ مذاکرات میں معاشی استحکام کے لیے اہم بحث ہوگی، ذرائع
اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے۔آئی ایم ایف نے پٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس مہنگی کرنے پر مجبور کردیا۔ تمام تر مشکل اقدامات کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
پی ڈی ایم کی حکومت بری طرح پھنس گئی،ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کو مشکل معاشی فیصلوں پر اعتماد لینے کی تجویز دی گئی ہے،پٹرول پر سیلز ٹیکس لانے اور لیوی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر پٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ڈیزل پر لیوی مزید 10 روپے لٹر بڑھانے کا خدشہ ہے۔ ڈیزل پر سیلز ٹیکس بھی صفر سے بڑھائے جانے کا امکان ہے۔چار روزہ تکینکی مذاکرات میں بجٹ خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے بھی بات چیت ہوگی،چار روزہ مذاکرات میں معاشی استحکام کے لیے اہم بحث ہوگی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہاہے۔ وفاقی حکومت نے بجٹ اخراجات میں تقریبا 611 ارب روپے کمی کا پلان دے دیا ہے۔ وفاقی حکومت سبسڈیز محدود کرنے کا پلان دے دیا ہے۔ حکومت سبسڈیز میں 340 ارب روپے کمی پر تیار ہوگئی،چار روزہ مذاکرات میں منی بجٹ کے خدوخال پر تیاری جاری ہے، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مختلف سیکٹرز سیلز ٹیکس کی رعایتی شرح ختم کرنے پر بھی غورکیا جا رہا ہے۔ سیلز ٹیکس کی لگ بھگ 110 ارب روپے کی رعایتیں ختم ہونے کا امکان ہے۔ فلڈ لیوی عائد کرنے کےلیے منی بجٹ میں اہم شق شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.