آئی ایم ایف مطالبات پر نظرثانی کرے،مزید سخت فیصلے نہیں کرسکتے، وزارت خزانہ

نئے ٹیکس لگائے بغیر آمدن بڑھانے کا متبادل پلان تیار کر لیا گیا۔ ایف بی آر نے ٹیکس انتظامات سخت کرنے کا روڈمیپ آئی ایم ایف کو دے دیا ہے۔

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ جس میں پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئی ایم ایف مطالبات پر نظرثانی کرے۔ موجودہ معاشی  حالات میں مزید سخت فیصلے نہیں کرسکتے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئی ایم ایف مطالبات پر نظرثانی کرے۔ موجودہ معاشی  حالات میں مزید سخت فیصلے نہیں کرسکتے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے رابطہ کرکے متبادل ذرائع سے آمدن بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کردیں ہیں۔پاکستان نے خسارہ کم کرنے کے لیے متبادل پیش کیں ہیں۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس انتظامات سخت کرنے کا روڈمیپ دے دیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوروں سے ریکورز بہتر بنانے کا پلان بھی دے دیا ہے۔ ایف بی آر سخت ٹیکس اقدامات سے آمدن بڑھاکر مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے کا دعوی کیا ہے۔ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان ٹیکس اہداف حاصل کرے گا۔

Comments are closed.