ارشد شریف قتل کیس میں اہم انکشاف، چوری شدہ گاڑی کا پولیس کو علم تھا
جس گاڑی کو چوری شدہ قرار دے کر ارشد شریف پر گولی چلائی گئی وہ حملے سے پہلے مل چکی تھی،ارشد شریف کی گاڑی پر گولی نیروبی سے 100 کلومیٹر سے بھی زیادہ دور مقام پر چلائی گئی،فائرنگ کا واقعہ پولیس رپورٹ کے مطابق رات10بجے پیش آیا تھا،پولیس نے میری گاڑی رات ساڑھے 9 بجے بازیاب کرا لی تھی ،گاڑی مالک ڈگلس کماو کا بیان
اسلام آباد : ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات سے متعلق فیکٹ فوکس اور وائس آف امریکا کی مشترکہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جس گاڑی کو چوری شدہ قرار دے کر ارشد شریف پر گولی چلائی گئی وہ حملے سے پہلے مل چکی تھی،ارشد شریف کی گاڑی پر گولی نیروبی سے 100 کلومیٹر سے بھی زیادہ دور مقام پر چلائی گئی۔
فیکٹ فوکس اور وائس آف امریکا کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق جس گاڑی کو چوری شدہ قرار دے کر ارشد شریف پر گولی چلائی گئی وہ حملے سے پہلے مل چکی تھی۔
گاڑی کے مالک ڈگلس کماو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس کو علم تھا اصل گاڑی نیروبی شہر کے مضافات میں موجود ہے،ارشد شریف کی گاڑی پر گولی نیروبی سے 100 کلومیٹر سے بھی زیادہ دور مقام پر چلائی گئی،پولیس نے میری گاڑی رات ساڑھے 9 بجے بازیاب کرا لی تھی اور فائرنگ کا واقعہ پولیس رپورٹ کے مطابق رات10بجے پیش آیا تھا۔
Comments are closed.