اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل پہنچا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس اٹک جیل پہنچی اورعمران خان کو سخت سیکیورٹی میں لے کرروانہ ہوئی ،اسلام آباد پولیس کے اسکواڈ میں اے ٹی ایس کے کمانڈوز بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو اٹک جیل سے براستہ موٹروے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے کمرے کی صفائی کروالی گئی ہے جس میں اٹیچ باتھ بھی ہے،اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے کیونکہ اٹک جیل میں انہوں نے خود کو سیٹ کرلیا ہے۔
جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ منتقلی پر جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سمیت تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، چیرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق بہتر کلاس دی جائے گی۔
Comments are closed.