عمران خان نے خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگ لی

میڈم زیبا کو بتانا میں معافی مانگنے آیا تھا، عمران خان خاتون جج کی عدالت میں پیش

سابق وزیراعظم عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت میں پہنچ گئے۔ اس موقع پر پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چودھری کی عدالت کا کمرہ بند کر دیا۔

کمرہ عدالت میں عمران خان نے خاتون جج کے ریڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈم زیبا کو بتانا ہے کہ عمران خان معذرت کرنے آئے تھے، اگر کسی الفاظ سے دل آزاری ہوئی ہو تو۔

عدالت کے عملے نے انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں، عمران خان نے ریڈر سے کہا کہ آپ نے زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ریڈر سے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے آیا ہوں، ریڈر آپ گواہ رہنا، میں آیا تھا معافی مانگنے۔

Comments are closed.