عمران خان کا الیکشن کمیشن نوٹس کےخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع

عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے کرنے اورکارروائی سے روکنے کا حکم دے:استدعا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اختیارات سے تجاوز کر کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کر رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کوعہدے سے ہٹانے کےلیے غیر قانونی نوٹس جاری کیا۔الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کارروائی کا آغاز کیا۔الیکشن کمیشن میں مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم دے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔عمران خان کی طرف سے درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

Comments are closed.