ماحولیاتی کانفرنس:وزیراعظم 9 جنوری کوجنیوا جائینگے،وفد کم رکھنے کی ہدایت

پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلیے 16.3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے،آدھی رقم کا بندوبست پاکستان اپنے وسائل سے کرے گا

وزیراعظم شہباز شریف 9 جنوری کو جنیوا میں ماحولیاتی تغیر سےمتعلق کانفرنس کا آغاز کرینگے۔

کانفرنس کی میزبانی پاکستان اوراقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل مشترکہ طور پرکررہے ہیں۔وزیراعظم نے کم سے کم وفد لے جانے کی ہدایت کردی۔پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلیے 16.3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق فرانسیسی صدر بھی کانفرنس میں شریک ہونگے۔کانفرنس میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے نمائندگی ہوگی۔آدھی رقم کا پاکستان اپنے وسائل سے بندوبست کرے گا۔پاکستان کو 16.3 ارب ڈالرز کی باقی رقم عالمی برادری سے درکار ہے۔کانفرنس کیلیے تیار کیے گئے فریم ورک میں رقم کے شفاف استعمال کا طریقہ کار موجود ہے۔رقم کے شفاف استعمال کو مد نظر رکھا گیا ہے۔سیلاب کے فوری بعد کی گئی 8 سو ملین ڈالرز کی فلیش اپیل پر دو اڑھائی ملین ڈالرز ملے تھے۔

Comments are closed.