اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں بائیکورٹ کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لے لیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب حکام کے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔عمران خان کی گرفتاری کے وقت پہلے سے تیاریاں تھیں اور ان کے لیے ایک ہفتہ قبل ہی کمرہ تیار کرایا گیا تھا۔
عمران خان کی گرفتاری کے وقت قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور وکلا کی ہاتھا پائی بھی ہوئی جس سے کئی پولیس اہلکاراور وکلا بھی زخمی ہوئے۔نیب کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ یکم مئی کو جاری ہوئے تھے۔عمران خان کے وارنٹ چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔نیب نے عمران خان کونیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا،عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18 ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا۔
دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔لاہورمیں کورکمانڈر کی رہائشگاہ پردھاوا بول دیا گیا۔جلائو گھیرائو کیا گیا۔راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے سے مظاہرین اندر داخل ہوگئے۔ملتان،پشاورکینٹ میں بھی شدید احتجاج کیا گیا۔کئی زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
Comments are closed.