عمران خان 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کےلئے امیدوار، تحریک انصاف
تمام حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے اور وہاں سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے:شاہ محمود قریشی
لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں چیئرمین عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ آج عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے اور وہاں سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی، قوم ہمارے ساتھ ہے، 17جولائی کےانتخابات میں بھی عوام نےہمارےحق میں فیصلہ سنایا۔
Comments are closed.