عمران خان توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے عمران خان سے متعلق توہین عدالت کیس کی ابتدائی سماعت کی تھی۔ تین رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان توہین عدالت کیس میں نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود بھی جہانگیری بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے عمران خان سے متعلق توہین عدالت کیس کی ابتدائی سماعت کی تھی۔ تین رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے اور لارجر بینچ نے مزید ججز کو بینچ میں شامل کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا۔

جسٹس اطہر من اللہ چھٹیوں پر تھے اور ان کی جگہ جسٹس عامر فاروق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

Comments are closed.