عمران خان کراچی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب لڑنے کےلیے اہل قرار
حلقہ این اے 246 اور 237 ملیر سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں،این اے 239 کورنگی سے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی کے 3 حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑنے کے اہل قرار پائے ہیں۔
کراچی کے حلقہ این اے 246 اور 237 ملیر سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
این اے 239 کورنگی سے گزشتہ روز عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخاب کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھا دیئے۔ مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کےکاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروائے ہیں۔
Comments are closed.