عمران خان 7 حلقوں سے کامیاب قرار،نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم
عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں:الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب قرار۔الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا،،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو این اے 22 مردان۔این اے 24 چارسدہ۔این اے 31 پشاور۔این اے 108 فیصل آباد۔این اے 118 ننکانہ۔این اے 239 کورنگی اور این اے 45 کرم کی نشست سے کامیاب قرار دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے کامیابی کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر نوٹس لیا تھا۔کیس پر 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
عمران خان نے 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 6 حلقوں سے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔عمران خان نے 30 اکتوبر کو این اے 45 کرم ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
Comments are closed.