عمران خان نے رقوم کی تفصیل نہیں بتائی،توشہ خانہ نا اہلی فیصلہ
تحائف 2 کروڑ 15 لاکھ 64ہزار میں خریدے، تحائف کی مالیت 10 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار تھی، عمران خان نے گوشواروں میں کیش اور بنک کی تفصیل بتانے کے پابند تھے جو نہیں بتائی، عمران خان نے تسلیم کیا کہ مالی سال 2019-20 میں تحائف ظاہر کیے نہ فروخت سے حاصل رقم، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جاری کر دیا
اسلام آباد : توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے مطابق تحائف 2 کروڑ 15 لاکھ 64ہزار میں خریدے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف کی مالیت 10 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار تھی۔عمران خان کے بتائے گئے بنک اکائونٹ کی تفصیلات سٹیٹ بنک سے منگوائی گئیں۔مالی سال 2018-19 کے اختتام پرعمران خان کے اکائونٹ میں 5 کروڑ 16 لاکھ روپے تھے۔
فیصلے کے مطابق عمران خان کے اکائونٹ میں موجود رقم تحائف کی مالیت کی نصف تھی۔عمران خان نے گوشواروں میں کیش اور بنک کی تفصیل بتانے کے پابند تھے جو نہیں بتائی۔عمران خان کے گوشوارے بنک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔عمران خان نے وضاحت نہیں دی کہ گوشواروں میں غلطی غیرارادی تھی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ مالی سال 2019-20 میں تحائف ظاہر کیے نہ فروخت سے حاصل رقم۔عمران خان کے بقول تمام تفصیلات ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ ہیں۔الیکشن کمیشن اور ایف بی آر الگ الگ ادارے ہیں۔
Comments are closed.